وزیراعظم یوٹیلٹی اسٹورز پہنچ گئے
- 14, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں جی نائن سینٹر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پہنچے جہاں انہوں نے سستے آٹے کے پروگرام کا جائزہ لیا اور شہریوں سے اشیاء کی قیمتوں اور معیار پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں اداروں کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی، عوام کی سہولت کے لیے 1200 موبائل یوٹیلیٹی اسٹور یونٹ بھی کام کر رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ملنے والی رقم کو بڑھا کر 10 ہزار کر دیا گیا ہے۔
تبصرے