مریم نواز نے اپنی سرکاری گاڑی کے ٹائر بدلنے کے لیے محکمہ خزانہ سے کتنے کروڑ مانگ لیے؟
- 15, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائر بدلنے کے لیے خزانے سے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے طلب کر لیے گئے ہیں۔ اس خبر کے حوالےسے عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑی کے لیے گرانٹ طلب کرنا معمول سی بات ہے، ٹائروں کی بھی تبدیلی کے لیے مریم نواز کو منانا پڑا، ایک بار دوران سفر ٹائر برسٹ ہوچکا ہے۔ ٹائروں کے معائنے کے بعد معلوم ہوا کے آخری بار ٹائر 2022 میں تبدیل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں تو ، انہوں نے ٹائروں پر واویلا مچانا شروع کر دیا۔
تبصرے