سبی ڈی ایس پی خالد زمان کی گاڑی پر فائرنگ ، ڈپٹی سپریڈنٹ جاں بحق
- 16, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : (سبی) میں فائرنگ کرکے نامعلوم شخص نے ڈی ایس پی ( خالد زمان ) کو ہلاک کر دیا ـ تفصیلات کے مطابق ڈی اسی پی خالد زمان سبی میں چینک روڈ کے مقامی پلازہ کے پاس سے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گزر رہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص نے ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی - نامعلوم شخص کی فائرنگ کی زد میں آ کر ڈی ایس پی خالد زمان زخمی ہو گۓ ـ سیکیورٹی پر معمور نوجوان نے جوابی فائرنگ کرکے نامعلوم شخص کو بھی زخمی کر دیا جس کو بعد میں تعاقب کرکے گرفتار کر لیا گیا-
شدید زخمی ڈپٹی سپریڈنٹ کو فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بچ نہ سکے - سبی کے رہائشی ڈپٹی سپریڈنٹ خالد زمان کا جلد ہی مری تبادلہ ہونے والا تھا ـ نامعلوم شخص کی فائرنگ سے صحافی میاں یوسف کی گاڑی بھی متاثر ہوئی لیکن ان کو ذاتی طور پر کوئی نقصان نہ پہنچا -
وسیم حسن
تبصرے