عیدالفطر کس تاریخ کو ہو گی ؟پیشگوئی کردی گئی

عیدالفطر

نیوزٹوڈے:  معروف روحٓانی اسکالر ، عمران حمید اشرفی نے پیشگوئی کی ہے کہ امت مسلمہ کو اس سال تیس روزے نصیب ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ ماہ شوال کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ شوال کا چاند 10 اپریل بروز بدھ نظر آنے کا امکان ہے ، اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ یکم شوال یعنی عیدالفطر انشاءاللہ گیارہ اپریل بروز جمعرات کو ہو گی۔  دوسری جانب ، یو اے ای میں حکومت کی جانب سے عید کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

اس مرتبہ تیس روزے ہونے کا امکان ہے اور اگر ایسا ہوا تو رمضان سے تین شوال کی چھٹیاں چھے دن کی ہوجائیں گی، اور اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو یہ چھٹیاں چار دن کی ہو گی جس کا امکان بہت کم ہے

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+