پنجاب حکومت کا اپنی چھت، اپنا گھر، میگاہاوسنگ منصوبہ لانچ کرنیکا اعلان
- 19, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: پنجاب حکومت نے اپنی چھت اور اپنا گھر کے نام سے میگا ہاوسنگ پراجیکٹ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گھر بنائے جائیں گے، دو ارب کی لاگت سے ای بسز کا بھی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ سیف سٹی پراجیکٹ کو پانچ سال میں پنجاب کے تمام اضلاع تک لے جانے اور صحافیوں کے لیے ایک ارب کی لاگت سے جرنلسٹ انڈ وومنٹ فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کسانوں کو ٹیوب ویل دینا کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کتنی اور مہنگی ہو گی ، عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے۔ 630 ارب روپے کا گردشی قرضہ حکومت پر چڑھ گیا اور اگر اصلاحات نہ کی جائے تو یہ 1.1 ٹریلین تک پہنچ سکتا ہے۔
تبصرے