امیرجماعت اسلامی اسپتال میں زیرعلاج

امیر جماعت

نیوزٹوڈے:  امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔  جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق، حافظ نعیم اپنے دوست ہیڈ آف کارڈیالوجی کے پاس چیک اپ کے لیے آئے تھے۔  ڈاکٹر نے انجیو گرافی کا مشورہ دیا ، جس کے دوران ، ان کی دل کی شریانوں میں اسٹنٹ ڈال کر انجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔  جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق ، حافظ نعیم کی طعبیت اب بہتر ہے اور وہ جلد ہی اسپتال سے ریلیز ہو جائیں گے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+