کتنے روزے سے پہلے عمران خان جیل سے باہر آجائیں گے؟ بڑا دعوی
- 20, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان 25 رمضان سے پہلے جیل سے باہر آجائیں گے۔ سائفر اور توشہ خانہ کیس میں اپیلوں کے خلاف کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوہر نے کہا کہ ایف آئی اے نے جس شکایت پر کاروائی کی اس میں کرمنلٹی نہیں جس شکایت پر کاروائی ہوئی اس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا نام تک نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس دن کی شکایت ہے اس سے سات دن پہلے ایف آئی اے انکوائری شروع کر چکی تھی وہ انکوائری کس کے کہنے پر کی گئی تھی؟ اگر ڈی جی ایف آئی اے کے کہنے پر ہوئی تھی تو وہ گواہ پیش نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا جیسے کیس آگے بڑھ رہا ہے ، اس میں اتنی خامیاں نظر آرہی ہے ، کہ جج کہنے لگ گئے ہے کہ یہ کیس ایک مذاق ہے۔
تبصرے