چاول کی برآمدات سے ملک کو ریکارڈ زرمبادلہ حاصل
- 20, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: آٹھ ماہ کے دوران ملک میں چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 85.83 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے دستیاب اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2023 سے لیکر فروری 2024 تک کی مدت میں چاول کی برآمدار سے ملک کو 2.55517 ارب ڈالرز کازرمبادلہ حاصل ہوا جس گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 85.83 فیصد ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 1.354 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 3.932 ملین میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.546 ملین میٹرک ٹن تھی۔
تبصرے