وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا طلبہ کے لیے زبردست اعلان
- 20, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: وزیر اعلی پنجاب مریم نے طلبہ کو بائیکس دینے کا اعلان کیا ہے ، جس کی ماہانہ قسط 5 ہزار روپے سے کم ہو گی۔ لاہور میں تقریب کے دوران ، انہوں نے اعلان کیا کہ طلبہ کی سہولت کے لیے بائیکس کی ماہانہ قسط پانچ ہزار روہے تک رکھی جائے گی ، جبکہ بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ حکومت ادا کرے گی، طلبہ دو سال سے کم عرصے میں بائیک کے مالک بن سکتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو احتیاط کے ساتھ گاڑی چلانے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ تمام رائیڈرز گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ ضرور پہنیں۔ اس سے پہلے کابینہ نے پنجاب بینک کی جانب سے بیس ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری بھی دی ، طلبہ پر بوجھ کم کرنے کے لیے ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے ۲۵ ہزار اور ماہانہ قسط بھی 5 ہزار سے کم ہو گی۔ مئی میں بائیکس کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔
تبصرے