نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے کی تقسیم، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

نواز شریف

نیوزٹوڈے:   پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے کی تقسیم پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔  لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے اور راشن بیگ کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر ہٹانے کا فوری نوٹس جاری کیا ہے۔  ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری طور  پر جواب طلب کر لیا۔ رمضان میں پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے ک تقسیم کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔  نوٹس میں بیان تھا کہ پنجاب حکومت خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کر سکتی۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+