مسلم لیگ ن کے لیے خوشخبری، تاریخی ریلیف مل گیا
- 20, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: منگل کو احتساب عدالت (اے سی) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو فلیگ شپ، ایون فیلڈ پراپرٹی اور العزیزیہ اسٹیل ملز سمیت تین ریفرنسز سے بری کردیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا جو قبل ازیں محفوظ کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران وکیل دفاع نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو ایک ہی ریفرنس میں پہلے ہی بری کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مؤکلوں کے خلاف مقدمہ چلانا عدالتی وقت کا ضیاع ہوگا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے موقف اپنایا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ نہیں، یہ عدالت اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ IHC کی جانب سے تینوں ریفرنسز میں مرکزی ملزمان کو پہلے ہی بری کیا جا چکا ہے اور استغاثہ نے فیصلوں کو چیلنج نہیں کیا۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔
تبصرے