پارا چنار بینک میں رقم جمع کرانے آنے والے شخص کو کیا بینک ملازم نے قتل

شخص کو قتل

نیوز ٹوڈے :  (کے پی کے) پولیس نے بینک ملازم کے گھر سے لاش ملنے پر اسے گرفتار کرلیا -تفصیلات کے مطابق پارا چنار کے علاقہ ( اسپین خیل پانڈا ) کے ایک گھر سے لاش ملنے پر گھر کے مالک جو کہ ایک بینک میں ملازمت کرتا ہے ، کو گرفتار کر لیا گیا ـ خیبرپختونخواہ پولیس کے مطابق مقتول ( محمد ابراہیم ) نامی شخص بینک میں اپنی جمع پونجی 57 لاکھ روپے جمع کروانے گیا تھا-

جس پر بینک کا ملازم اسے دھوکہ دے کر کہ اس کا زکوٰت فارم بنوانا ہے اسے اپنے گھر لے گیا -پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اسے گھر لے جا کر گولی مار دی اور اس کی ساری جمع پونجی اپنے اکاؤنٹ میں جمع کر لی ـ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید جانچ ابھی جاری ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+