پنجاب حکومت کا عوام کو ان کی دہلیز پر 10 اہم سروسز فراہم کرنے کا اعلان
- 21, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے شہریوں کو گھر تک پیدائشی سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ ضروری ڈیٹا کی سروسز کی فراہمی کے لیے "دستک پروگرام" اور کم آمدنی والے افراد کے لیے "ہاؤسنگ اسکیم" شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں مریم نواز نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لیے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے پہلے مرحلے میں انہوں نے بتایا کہ لاہور کے عوام کو ان کی دہلیز پر دس سروسز دی جا رہی ہیں، لاہور کے شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ ، میرج سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، طلاق سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے جب کہ ان سروسز میں ڈومیسائل، ای اسٹیمپ ، وہیکل رجسٹریشن ، پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس بھی شامل ہے۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ پروگرام دو مرحلوں پر مشتمل ہو گا ، اور دوسرے مرحلے میں بھی شہری سہولیات گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر سہولیات دینے پر بات کی گئی تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں شہریوں کو پولیس ویری فکیشن کرنر ڈرائیونگ لائسنس ، ایف آئی آرکاپی، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور کرایہ دار رجسٹریشن کی سہولیات دہلیز پر ملیں گی۔
اس کے علاوہ حکومت نے کم آمدنی والوں کو ہاوسنگ اسکیم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ پانچ اہم شہروں ملتان، سیالکوٹ ، سرگودھا، فیصل آباد اور راولپنڈی پر فوری طور پر سائٹ سلیکشن کی ہدایت کی۔
تبصرے