خیبرپختونخواہ میں کورونا کی نئی قسم (جے این ون) سے متاثرہ مریض سامنے آ گۓ
- 22, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان میں کورونا کے نۓ وائرس (جے این ون) کے مریض سامنے آ گۓ - یہ وائرس "خیبر میڈیکل یونیورسٹی" کے دو ملازموں میں پایا گیا ـ (کے پی کے) کے ڈائریکٹر جنرل براۓ صحت نے ضلع کے ہیلتھ آفیسر کو مطلع کیا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے دو ورکرز میں کورونا کے نۓ وائرس جے این ون کے جراثیم پاۓ گۓ ہیں ـ ڈائریکٹر نے اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلیے جلد از جلد اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں -
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابق اس نۓ وائرس جے این ون کا پھیلاؤ تراسی فیصد ہے ـ لیکن اس نۓ وائرس سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ کم ہے ـ اس وائرس سے بچاؤ کے طریقوں سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے -
وسیم حسن
تبصرے