عید کی خریداری کیلیے جھگڑا ، خاوند نے خود کشی کر لی
- 22, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : عید کی خریداری کیلیے پیسے نہ ملنے پر بیوی نے کیا خاوند سے جھگڑا ـ شوہر نے خود کشی کر لی - تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ کے ایک گاؤں (دولت پورہ) کے ایک مزدور "سرفراز" سے اس کی بیوی نے عید کیلیے جوتے کپڑے خریدنے کیلیے پیسے مانگے جس پر دونوں آپس میں جھگڑ پڑے ـ پولیس کے-مطابق سرفراز نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ـ
گاؤں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ سرفراز کے مالی حالات خراب تھے ـ بیوی کے شاپنگ کیلیے پیسے مانگنے پر خالی ہاتھ ہونے کی وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہو گیا اور اپنی-جان لے لی ـ پولیس نے قانونی کارروائی کرکے لاش کو اس کے خاندان والوں کے حوالے کر دیا ـ
وسیم حسن
تبصرے