مسجد الحرام، بیمار اور بزرگ زائرین کے لیے اہم سہولت فراہم
- 22, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: سعودی حکومت کی جانب سے حال ہی میں مسجدالحرام میں بیمار اور بزرگ زائرین کی آسانی کے لیے گالف کار کا انتظام کیا گیا ہے ۔ انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گالف کار کی سہولت رواں سال 11 مارچ سے رمضان مبارک کے ساتھ ہی لانچ کی گئی تھی۔ انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر 50 گالف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گالف کار کی سہولت شام 4 سے صبح 4 بجے تک ہوتی ہے ،جس کا فی کس کرایہ 25 ریال ہے۔ ہر گلف گاڑی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ، گاڑیوں سے مسجد الحرام کی چھت سے طواف کرایا جاتا ہے۔
تبصرے