بٹن دبا کر سب کچھ ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، وقت لگے گا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ

نیوزٹوڈے: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بٹن دبا کر سب کچھ ٹھیک نہیں کیا جاتا، اس میں کچھ وقت لگے گا۔ میڈیا سے بات کے دوران ، انہوں نے کہا کہ معشیت کے منصوبے کو مستحکم کرنے کے لیے ہمیں لانگ ٹرم منصوبے پر کام کرنا پڑے گا۔ ریونیو میں تین ٹریلین روپے کا لیکج ہے، کون سا ایریا ہیں جن میں کٹوتی لانی ہے، اس پر غور کیا جائے گا۔  جو وزراتیں تحلیل ہو چکی ہیں، ان کو ختم کرنا ہو گا  اور جو وزارتیں صوبوں کو منتقل ہوچکی ہیں وفاق میں ان کا کردار نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ڈی پی کو نجکاری کی طرف لے کر جانا ہو گا، پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق سندھ نے بہترین ماڈل اپنایا ہے۔ غریب عوام پر ٹیکس لگانے کا کوئی فائدہ نہیں جو ٹیکس نہیں دیتے ان پر کام کرے گے۔  


 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+