جو بائیڈن نے 6 بلین ڈالر کا قرض معاف کر دیا

بائیڈن

نیوزٹوڈے: صدارتی انتخاب کا سال ، امریکی صدر جوبائیڈن نے پبلک سروس ورکرز کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے اساتذہ ، نرسز، فائر فائٹرز کے چھے ارب ڈالر کے قرضے معاف کر دیے۔ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے معاف قرضوں کی مجموعی رقم 143 ارب ڈالر ہو گئی ، ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے قرضوں کے معافی  کے اعلان پر بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید کی گئی۔  ریپلکن ارکان کانگریس کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکسوں کی رقم انتخابی مقصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+