ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکیورٹی قافلہ پر خود کش حملہ ، 2 جوان شہید
- 23, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پردہشتگردوں کے حملہ میں دو فوجی جوان شہید ہو گۓ ـ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ جا رہا تھا کہ خود کش بمبار نے اپنی گاڑی فورسز کے قافلے کے ساتھ آ کر ٹکرا دی جس سے پاک فوج کے دو نوجوان شہید ہو گۓ ـ اس افوسناک حادثہ میں ایک نائب صوبیدار جن کا نام یاسر شکیل تھا اور ایک طاہر نوید نامی سپاہی شہید ہو گۓ-
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی اس لعنت کو ختم کرنے کیلیے ہر وقت تیار بیٹھی ہے اور دہشتگردوں کی یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ـ ہماری فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں ـ کچھ دن پہلے بھی دہشتگردوں نے "میر علی" میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 8 اہلکار شہید کر دیے تھے -
وسیم حسن
تبصرے