جامشورو ، شاہراہ انڈس پر گاڑی گہرے گڑھے میں جا گرنے سے 3 افراد جاں بحق

پولیس کے ساتھ فائرنگ کا مقابلہ

نیوز ٹوڈے :جامشورو میں شاہراہ انڈس پر گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی گڑھے میں جا گری اس افسوسناک حادثہ میں 3 لوگ جاں بحق ہو گۓ ـ جامشورو پولیس کے مطابق شاہراہ انڈس پر پولیس نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو گاڑی کے اندر موجود افراد نے پولیس پر فائر کھول دیے - جس پر پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا اور جوابی فائرنگ کی تو رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے مشتبہ گاڑی الٹ گئی اور ایک گہرے گڑھے میں جا گری -

گاڑی کے اندر 3 لوگ سوار تھے اس حادثہ میں تینوں جاں بحق ہو گۓ ـ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کی لاشیں گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں - واقعہ کے بارے میں تمام معلومات حاصل ہونے کے بعد اور لاشوں کی پہچان ہو جانے کے بعد مزید کارروائی کی جاۓ گی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+