جھال چکیاں پتنگ لوٹتے ہوۓ والدین کا اکلوتا بیٹا جاں بحق ہو گیا

پتنگ لوٹنے کی کوشش

نیوز ٹوڈے : سرگودھا پتنگ لوٹتے ہوۓ معصوم بچہ کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا - تفصیلات کے مطابق جھال چکیاں میں (تقی پارک) کے علاقے کا اپنے والدین کا اکلوتا بچہ اپنے گھر کی چھت پر پتنگ لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا - معصوم "عبدالرحیم" گھر کی چھت پر کھڑا تھا کہ قریب سے گزرتی کٹی پتنگ لوہے کے پائپ سے پکڑنے کی کوشش کی جس پر لوہے کا پائپ ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا -

پائپ بجلی کی تاروں سے ٹکراتے ہی بچے کو زور دار کرنٹ لگا جس سے عبدالرحیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا - وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے بچے کی موت کا افسوس کرتے ہوے کہا کہ جاں بحق ہونے والے بچے کی وڈیو دیکھ کر دل کانپ اٹھا ہے -مریم نواز نے دھات سے بنی ڈور بیچنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم سنا دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+