کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کے لیے خوشخبری

مریم نواز

نیوزٹوڈے: پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں ایک لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا ۔ ضلعی حکومتوں اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے اراضی کی نشاندہی کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور آشیانہ ہاؤس کی اراضی استعمال میں لانے کی تجاویز زیر غور ہے۔ شہباز شریف کے بطور وزیر اعلی ، اربوں روپے مالیت کی اراضی پی ایل ڈی سی کو دی گئی تھی اور سستے گھر بنانے کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی صرف آشیانہ ہاوسنگ سکیم کا فیزون بنا کر خاموش ہو گئی۔ آشیانہ اقبال لاہور کے لیے ایکوائر کی گئی 3160 کنال قیمتی اراضی کو بھی پراجیکٹ میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+