کراچی (سرجانی ٹاؤن) میں ایک اور جوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل
- 26, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی شہر جو کہ کبھی غریب عوام کا گھر کہلاتا تھا ابھی اسی گھر میں عوام کا جینا محال ہو چکا ہے - کراچی کی عوام اب ڈاکوؤں اور لٹیروں کے رحم وکرم پر ہے - کوئی بھی ان کا پرسان حال نہیں ـ کراچی میں آۓ دن ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہی ہو رہا ہے - اور یہ ڈکیت اپنے مقصد کیلیے کسی کی جان کی پروا بھی نہیں کرتے - کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو ڈاکوؤں نے ہلاک کر دیا -
تفصیلات کے مطابق (سرجانی ٹاؤن) میں نوجوان اپنے ماموں کے گھر افطاری کرکے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے نوجوان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی - جس پر نوجوان نے مزاحمت کی تو ایک ڈاکو نے نوجوان کے سینے پر گولی مار دی - جس سے نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا - موقع واردات سے نائن ایم ایم کا ایک خالی خول ملا - وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوۓ تھانہ سرجانی ٹاؤں کے ایس ایچ او کی معطلی کا حکم دے دیا -
تبصرے