پی ٹی آئی کا رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان
- 26, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور اگر پولیس اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی پر بات ہوئی ہے اور آنے والے دنوں میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی اقدامات کی ضرورت ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ سجاد برکی اور عاطف خان کے خلاف سنگین پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کی کور کمیٹی کے ارکان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تبصرے