پاکستان کا والی بال کھلاڑی رمضان کی وجہ سے کورین لیگ سے باہر
- 26, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان کے قومی والی بال ایتھلیٹ مراد خان کو کورین وی لیگ کی طرف سے کل جمبوس نے تبدیل کر دیا ہے۔ جمبوز کو روزے کی وجہ سے مراد کے جسمانی لیول کے بارے میں تشویش تھی، اسی لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔
جمبوس کے کوچ ٹومی ٹیلیکینن نے کہا: "مراد نے ٹیم کے لیے سخت محنت کی ہے۔ اس لیے وہ رمضان کے بعد ہمیں دوبارہ جوائن کریں گے۔ پاکستان والی بال ٹیم نے نیپال کے کھٹمنڈو میں ہونے والے 2019 کے ساؤتھ ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، جبکہ مراد نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں حصہ لیا تھا، جہاں پاکستان کو کوارٹر فائنل میں قطر سے ہار کر مقابلے میں 5ویں بہترین ٹیم قرار دیا تھا۔ مراد خان پاکستان کے ان چند والی بال کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو اس وقت غیر ملکی لیگ میں کھیل رہے ہیں اور دنیا بھر میں اعلیٰ سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
تبصرے