فضل الرحمان کے قریبی ساتھی پیپلز پارٹی میں شامل
- 26, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: جمعیت علمائے اسلام کو بڑا سیاسی جھٹکا لگا ہے، کیونکہ ان کے سابق سینیٹر طلحہ محمود نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر طلحہ محمود اسلام آباد میں پی پی کے دیگر رینماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ میں نے حکومت پاکستان سے کبھی بھی کچھ نہیں لیا، اٹھارہ سالہ سیاسی زندگی میں تنخواہ اور مراعات نہیں لیں اور پاکستانی قوم کے لیے سیاست میں حصہ ڈالا۔
تبصرے