بارشیں برسانے والا سسٹم انٹری کے لیے تیار

محکمہ موسمیات

نیوزٹوڈے: محکمہ موسمیات نے ملک میں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی اور کہا مغربی ہواؤں کا سلسلہ 27 مارچ کو ملک کے مغربی حصے میں داخل ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان میں آج بارشوں کے  نئے سسٹم کی انٹری ہو گی۔  مغربی ہواؤں کا سلسلہ 27 مارچ کو ملک کے مغربی حصے میں داخل ہو گا اور 31 مارچ تک ملک کے وسطی وبالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور پشاور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+