شانگلہ میں چینی قافلے پر خود کش حملہ ، 5 چینی انجینئر جاں بحق
- 27, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : صوبہ بلوچستان میں (شانگلہ) کے مقام پر چینی انجینئرز کی گاڑی پر خود کش حملے میں 5 چینیوں سمیت 6 لوگ جاں بحق ہو گۓ - تفصیلات کے مطابق چین کے انجینئرز کو اسلام آباد سے کوہستان لے کر جاتی گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ خود کش دہشتگردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ٹکرا دی - گاڑیوں کا یہ قافلہ چینی انجینئروں کو لے کر داسو ڈیم پر جا رہا تھا - اس افسوس ناک واقعہ میں 6 افراد جاں بحق ہو گۓ ، جن میں ایک لوکل اور5 چینی باشندے شامل ہیں -
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ' ہماری حکومت اس واقعہ کی جلد از جلد تحقیقات کرکے اس واقعہ کے ذمہ داروں اور سہولتکاروں کو سزا دے گی'- وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جاۓ گا -
وسیم حسن
تبصرے