کراچی ، بلدیہ ٹاؤن کے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ
- 27, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی میں نامعلوم افراد بلدیہ ٹاؤں کے ایک گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گۓ ـ تفصیلات کے مطابق ایک دن پہلے روزہ کھلنے سے تھوڑی دیر پہلے بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی اقبال مادہ نامی ایک شخص کے گھر میں دو موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہو گۓ - اس حادثہ میں دو لوگ زخمی ہو گۓ ـ کیمرہ سے حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آور 4 تھے جو کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے - اور انہوں نے پی کیپ اور ہیلمنٹ پہن رکھے تھے -
موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے فرار ہونے سے قبل فائرنگ بھی کی تھی - بلدیہ ٹاؤن پولیس کے مطابق اقبال مادہ نامی شخص اچھی شہرت رکھنے والا شخص نہیں ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ حملہ آوروں کو جانتا ہو- پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جلد ہی ساری صورتحال سامنے آ جاۓ گی -
تبصرے