نواز شریف کا پلان تبدیل

نواز شریف


نیوز ٹوڈے:  نواز شریف اس سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرہ کرنے سعودی عرب نہیں جائیں گےا ور 2 اپریل کوسینیٹ کے انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اس وقت لندن بھی نہیں جا رہے اور اپنے ڈاکٹروں سے رابطے میں ہیں جو ان کی صحت کی حالت سے مطمئن ہیں۔

نواز لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کے سعودی عرب جانے اور وہاں سے لندن جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ہیں اور انہوں نے جلاوطنی معطل کرکے وطن عزیز میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+