لیگی ایم پی اے کو سب انسپکٹر سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی
- 27, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 152 سے ن لیگی ایم پی اے ملک وحید کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ملک وحید سے تین دن کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک وحید کو پنجاب پولیس کے اہلکار سے بدتمیزی کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔ اس سے قبل مریم نواز نے ایم پی اے ملک و حید کی بد سلوکی کا نشانہ بننے والے ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب سے ملاقات کی ہے۔
دوران ملاقات مریم نواز نے ٹرینی سب انسپکٹر سے پورا واقعہ سنا اور کہا کہ اس واقعے پر میں بہت شرمندہ ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ یاسر آئندہ آپ نے اپنی ڈیوٹی کرنی ہے ، آپ نے کسی سے نہیں ڈرنا ، ذمہ داری پوری کرنے پر کبھی کسی سے معافی نہیں مانگنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا کام یہی ہے کہ آپ نے اپنا کام اچھے طریقے سے کرنا ہے، ایم پی اے ہو، ایم این اے ہو، یا چیف منسٹر ہو قانون سے بڑا کوئی نہیں۔
تبصرے