اسرائیل نے اقوام متحدہ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا
- 28, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں جاری پچھلے 6 ماہ سے اسرائیلی جارحیت پر اب اسرائیلی فوج بھی کانپ اٹھی ۔ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر اسرائیل نے غزہ پر 6 ہفتے لگاتار حملوں کی منصوبہ بندی کر دی ہے - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی قرارداد منظور ہونے کے باوجود اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آ رہا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ میں منظور ہونے والی قرار داد کو مسترد کرتے ہوۓ کہا کہ حماس کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ اسرائیل بیرونی دباؤ میں آنے والا نہیں ہے-
اسرائیل کے ایک لوکل اخبار نے خبر شائع کی ہے کہ رمضان کے اختتام پر رفع پر مسلسل 6 ہفتوں تک حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے - اور غزہ پر کیے جانے والے ان حملوں کے بعد اسرائیل مصر کو باضابطہ طور پر خبردار کرکے فلسطینیوں سے غزہ کو بے دخل کر دے گا - نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں امریکہ نے کوئی قدم نہ اٹھا کر بہت غلط قدم اٹھایا ہے ـ اور اسرائیلی وزراء کا دورہ امریکہ ملتوی کرنے سے حماس کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسرائل کسی نھی طاقت کو ماننے والا نہیں -
تبصرے