ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی نے بےدردی سے کیا ، بہن کو قتل
- 28, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب کے شہر (ٹوبہ ٹیک سنگھ) میں بھائی نے اپنی سگی بہن کو بے دردی سے قتل کر دیا - تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ صدر کے علاقہ میں بھائی نے گلہ دبا کر بہن کو قتل کیا اور ایک رشتہ دار قریب کھڑا ہو کر اس کی وڈیو بناتا رہا - سوشل میڈیا پر گردش کرتی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عورت بھی اس واردات کے وقت پاس کھڑی سارا منظر دیکھ رہی ہے - قتل کرنے کے بعد مکمل خاموشی کے ساتھ لڑکی کو دفن کر دیا گیا - ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اس لڑکی کے قتل کی وڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے -
پولیس کے مطابق لڑکی کو 17 اور 18 مارچ کی درمیانی رات قتل کیا گیا - قبر کشائی کرکے لڑکی کی لاش سے سیمپل بھی حاصل کر لیے گۓ ہیں - ڈپٹی پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا ہے کہ قتل کے 6 دن بعد پولیس کو واقعہ کا علم ہوا جس پر کارروائی کی گئی - 'ڈی پی او' کے مطابق لڑکی نے کسی لڑکے کے ساتھ تعلقات قائم کر رکھے تھے جس پر اس کے بھائی نے اسے قتل کر دیا - قتل کے وقت گھر کے اندر دو اور لوگ بھی موجود تھے -
تبصرے