خیر پور میں صندوق سے ملیں ، تین بچوں کی لاشیں

بچوں کی لاشیں

نیوز ٹوڈے :  خیر پور کے علاقہ (گوٹھ وڈا سنگھ) میں پیش آیا افسوسناک واقعہ ـ گوٹھ وڈا سنگھ میں ایک گھر کے صندوق سے ملیں 3 بچوں کی لاشیں  پولیس کے مطابق لاشیں ایک ہی خاندان کے بچوں کی ہیں - ان میں ایک بہن بھائی اور ایک ان کا کزن ہے -پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لاشیں ایک ہی صندوق سے ملی ہیں اور پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے - ایس ایس پی خیر پور کے مطابق لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے-

ایس ایس پی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ تینوں بچے ایک دن گم ہو گۓ تھے جس کی اطلاع ان کے گھر والوں نے صبح پولیس کو دی- لیکن جب گھر والوں نے کوئی چیز نکالنے کیلیے صندوق کھولا تو اس میں بچوں کی لاشیں موجود تھیں - ایس ایس پی خیر پور کے مطابق ابھی تک تو یہی بات سامنے آ رہی ہے کہ ممکن ہے بچے کھیلتے ہوۓ صندوق میں چھپے ہوں اور اوپر سے ڈھکن بند ہو جانے سے بچے دم گھٹنے سے ہلاک ہو گۓ ہوں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+