چین نے یورپ سے ہوا میں اڑنے والی کار ٹیکنالوجی خرید لی

ائیر کار

نیوزٹوڈے:  چینی حکومت نے یورپ سے ہوا میں اڑنے والی ٹیکنالوجی خرید کر فلائنگ کار ٹیکنالوجی میں قدم رکھ دیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کرنے کے بعد چین اب فلائنگ کار ٹیکنالوجی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ چین نے فلائنگ کار بنانے والی کمپنی کے تمام رائٹس بھی خرید لیے۔ 

یورپی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی کار گزشتہ دو برسوں سے کامیابی کیساتھ ٹیسٹ فلائٹس کا ہدف حاصل کر رہی ہے۔ عام ایندھن سے چلنے والی ایم دبلیو انجن والی ائیر کار نے 2021 میں دو ہوائی اڈوں کے درمیان 35 منٹ تک پرواز کی تھی۔  اس ٹیکنالوجی کو کار سے ہوائی جہاز میں تبدیل ہونے سے صرف دو منٹ لگتے ہیں۔  گزشتہ ماہ پرواز کے دوران، دو شہروں کے درمیان کار سے تین گھنٹے کا سفر صرف 20 منٹ میں مکمل کیا۔ 


 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+