اپوزیشن لیڈر کون؟ سنی اتحاد کونسل کے 2 گروپ بن گئے
- 28, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے چناؤ کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل کے دو گروپ بن گئے ہیں، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 92 ہے۔ گجرانوالہ میں ایک سیٹ پر گنتی میں شکست کے بعد اب سنی اتحاد کونسل کے 91 ارکان ایوان کا حصہ ہیں۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسی پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں تاہم ،انہیں اپوزیشن کا عہدہ نہیں دیا جا سکتا۔
تبصرے