پولیس کی زیر حراست ملزم کا ہسپتال میں قتل
- 29, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : پشاور کے ایک ہسپتال میں مخالفین کی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا - تفصیلات کے مطابق قتل کے ایک مجرم کو پشاور پولیس لائن ہسپتال میں اس کے میڈیکل چیک اپ کیلیے لایا گیا جس پر اس کے مخلافین نے فائرنگ کرکے ملزم کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا - ای پی کینٹ پشاور ( وقاص رفیق ) کے مطابق قتل ہونے والا مجرم جس کا نام ( اسفند یار ) تھا قتل اور دیگر مختلف خطرناک وارداتوں میں پولیس کی حراست میں تھا -
پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم ( اسفند یار) کو پرانی دشمنی کے نتیجہ میں اس کے دشمن محمد ندیم نے قتل کیا ہے - پولیس کے مطابق مجرم اسفند یار کو ہلاک کرنے والے ملزم محمد ندیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ـ اور اس سے اسلحہ بھی لے لیا گیا ہے-
وسیم حسن
تبصرے