بلوچستان میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی ، 5 لوگ جاں بحق
- 29, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : بلوچستان کے ضلع (دکی) میں طوفانی بارش کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گر گئی ، چھت کے ملبے تلے دب کر 5 لوگ جاں بحق ہو گۓ- تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ دکی میں کوئلے کی کان پر کان کنوں کے رہنے کیلیے بناۓ گۓ کوارٹرکی چھت طوفانی بارش کی وجہ سے گر گئی جس کے نتیجہ میں کان کن جاں بحق ہو گۓ - مقامی پولیس کے مطابق اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے مزدوروں میں "ابراہیم ، ولی محمد ، صدرالدین ، ظفر اللٰہ اور عنایت اللٰہ" شامل ہیں -
پولیس کا کہنا تھا کہ اس حادثہ میں جاں بحق کان کنوں کی میتیں ملبے کےنیچے سے نکال کر ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں - اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دیا جاۓ گا-ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے کان کنوں میں سے 3 موسٰی خیل ، ایک ژوب اور ایک مسلم باغ سے تعلق رکھتا تھا- ہرنائی کے مقام پر شدید بارش کی وجہ سے پنجاب سے ملحقہ سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی -
تبصرے