خیبرپختونخواہ (چغرزئی پانڈھیر ) کے مقام پر گاڑی پہاڑ سے نیچے گر گئی ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد موقع پر ہلاک ہو گۓ

تیز رفتار گاڑی کھائی میں

نیوز ٹوڈے :  (کے پی کے ضلع بونیر کے علاقہ چغرزائی) میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک ہو گۓ - مقامی پولیس کے مطابق ایک گاڑی میں سوار 8 افراد شاہی گاؤں کی طرف سفر کر رہے تھے کہ گاڑی کی رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے چغر زئی پانڈھیر کے نزدیک گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر پہاڑ سے نیچے جا گری ـ گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا -

گاڑی میں سفر کرنے والے 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گۓ - مقامی پولیس نے علاقہ کے لوگوں کی مدد سے ہلاک شدگان کی میتوں کو کھائی سے نکال کر ڈگر کے سرکاری ہسپتال میں پہنچا دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+