رمضان نگہبان پیکیج سے متعلق خبریں ، وزارت صنعت کا اہم بیان آگیا
- 29, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: ترجمان وزارت صنعت کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سکریننگ کا نظام فول پروف بنایا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ رمضٓن نگہبان پیکج بھجوائے سے پہلے سکریننگ کے عمل سے گزارا جاتا ہے، پیکج کی سکریننگ میں پایا جانے والا غیرمعیاری سامان واپس کیا جاتا ہے۔
پیکج کی تقسیم سے پہلے تھیلوں میں موجود اشیاء کا معیار چیک کیا جاتا ہے ، اس کے بعد غیر معیاری اشیاء کو نکال دیا جاتا ہے۔ ترجمان وزارت صنعت نے کہا کہ ہر تھیلا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریک سسٹم سے منسلک ہے۔ رمضان پیکج کے بارے میں بے بنیاد پراپگنڈا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
تبصرے