بدہضمی، تیزابیت کی یہ دوا استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

بدہضمی

نیوزٹوڈے: فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کراچی نے ریزاک 40 ملی گرام کے 2 نمونے سینٹرل ٹیسٹنگ لیب کو بھجوائے تھے، سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے دوائیوں کے نمونے جعلی قرار دے دیے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی ادویات کی مصنوعات کی واپسی کا الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ السر، تیزابیت، بدہضمی کی دوائی 059 PA5 کی ایک بیچ جعلی ہے۔ ڈریپ نے جاری کردہ الرٹ میں کہا کہ Ryzac 40 mg انجکشن جعلی نمک سے تیار کیا جاتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس جعلی دوا کے پیکٹ پر ایک معروف فارما کمپنی کی تفصیلات درج ہیں جبکہ ملٹی نیشنل گیٹس فارما اس انجکشن کے بیج کی تیاری اور فراہمی سے انکار کرتی ہے۔

ڈرپ الرٹ میں کہا گیا کہ جعلی ادویات میں نقصان دہ مادے ہو سکتے ہیں، اس لیے فیلڈ فورس میڈیسن مارکیٹ میں نگرانی بڑھائے اور مارکیٹ میں دستیاب جعلی ادویات کو ضبط کرے۔ ڈریپ کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیمسٹ، فارمیسیز جعلی ریزاک انجیکشن کی فروخت بند کریں، فارمیسیز جعلی ریزاک انجیکشن کے سٹاک کے بارے میں ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کریں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+