کراچی میں ڈکیتی کے دوران جوان کو قتل کرنے والے ڈاکو کو کیا شہریوں نے ہلاک

ڈکیتی مزاحمت

نیوز ٹوڈے :  کراچی میں جاری ڈاکو راج نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا ـ لوگوں کو اپنے ضروری کاموں کیلیے بھی باہر نکلنے سے ڈر لگنے لگا ہے - کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا - ڈکیتی کے دوران گلستان جوہر کے علاقہ میں ایک جوان کو ڈاکوؤں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا - نوجوان کو قتل کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے قابو کر لیا - ایک ڈاکو بھاگ گیا ، جبکہ دوسرا عوام کے ہتھے چڑ گیا -

لوگون نے ڈاکو کو تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا -زخمی ہونےو الا ڈاکو ہسپتال پہنچتے ہی جاں بحق ہو گیا ـ اس واقعہ میں قتل ہونے والے جوان کے والد نے حکام سے انصاف دلانے کی اپیل -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+