گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سنچری مکمل کرنے والا پہلا پاکستانی

عرفان محسود

نیوزٹوڈے : عرفان محسود 8 سال سے کم عرصے میں 100 گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے اور عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سنچری مکمل کی۔

اٹلی کے مارسیلو نے انگلیوں سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا جسے عرفان محسود نے 63 کلو وزن اٹھا کر توڑ دیا۔ عرفان محسود نے پش اپس کیٹیگری میں عالمی سطح پر 46 ریکارڈ بنائے ہیں۔ عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ عرفان محسود اب تک 100 پونڈ، 80 پونڈ، 60 پونڈ اور 40 پونڈ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

عرفان محسود نے مارشل پش اپس، اسکواٹس، جمپنگ جیکس، اسٹیپ اپس، گھٹنے کے اسٹرائیکس، ایلبو اسٹرائیکس، سائیڈ جمپس، ہائی جمپس، اور اسٹار چیمپس وغیرہ کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔عرفان محسود اب تک 16 ممالک کے عالمی ریکارڈ توڑ چکے ہیں جن میں امریکہ، برطانیہ، ہندوستان، چین، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، اسپین، اٹلی، لبنان، مصر، عراق، پاکستان، شام شامل ہیں۔ عرفان محسود کے 16 طلباء نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ عرفان محسود کو 2023 میں اچھی کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ ملا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+