مشرف نے نواز شریف کو ہتھکڑی لگا کر غلط کیا تھا، علی محمد خان

پرویز مشرف

نیوزٹوڈے:   پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے نواز شریف کو ہتھکڑی لگا کر غلط کیا تھا۔  علی محمد خان نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ، سپریم کورٹ کو ساتھ رکنی بینچ پر میں اعتماد ہے اور ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ چھے ججز کے خط پر فل کورٹ بننا چاہیت تھا۔ پتا نہیں یہ سب کچھ کب سے ہو رہا تھا۔ علی محمد خان نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اس قوم کی عزت پر سٹینڈ لینے کی قیمت ادا کی ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی امریکہ سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی۔ عدالت میں نواز شریف کے وکلا سے پوچھا گیا کہ وہ ذرائع کہاں ہیں جن کا انہوں نے اسمبلی میں ذکر کیا جس پر ان کے وکلا نے کہا کہ یہ سیاسی بیان ہے۔ پرویز مشرف نے نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگا کر ظلم کیا اور سابق وزیراعظم کا گریبان پکڑ کر دہشت گرد جیسا سلوک کیا گیا۔

 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+