رمضان المبارک میں صدقہ کرنا
- 02, اپریل , 2024
ماہ رمضان میں ہر عمل کا ثواب ستّر گنا زیادہ ہے۔ صدقہ و خیرات کرنے کا اجروثواب بھی عام دنوں کے مقابلے میں ستّر گنا زیادہ ہوگا۔ اسی طرح اپنے مرحوم رشتے داروں کو ایصال ثواب کرنا بھی بہت زیادہ اجروثواب کا باعث ہے، خاص طور پر مرحوم والدین کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حقوق کے بعد والدین کے حقوق واجب فرمائے ہیں۔ والدین نے ہماری تعلیم و تربیت اور پرورش کے لئے کیا کچھ نہیں کیا، اس لئے زیادہ سے زیادہ جتنا بھی ان کو ثواب پہنچایا جاسکے کریں، اس میں کمی نہ کی جائے۔ ان کا حق ادا کرنا ممکن ہی نہیں۔
تبصرے