لیہ , اعتکاف میں بیٹھا شخص چوری کے جرم میں گرفتار

سوٹ چرانے کے جرم میں گرفتار

نیوز ٹوڈے :  صوبہ پنجاب کے علاقہ (لیہ) سے مسجد میں اعتکاف بیٹھے شخص کو چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ـ تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اعتکاف میں بیٹھنے والے شخص نے دو دن پہلے اپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ مل کر لیہ موتی بازار میں موجود ایک درزی کی دکان سے چوری کی تھی- چوری کی واردات کے بعد مجرم اعتکاف بیٹھ گیا جس پر اسے گرفتار کیا گیا ہے - پولیس کے مطابق درزی کی دکان سے چوری ہونے والے 12 سوٹ بھی بر آمد ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+