صوبہ پنجاب سے 22 دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد گرفتار

نیوز ٹوڈے :  سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوے پنجاب کے کئی شہروں سے 22 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا - سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق القائدہ جماعت کو مالی سہولیات فراہم کرنے والے دو افراد کو لاہور سے پکڑا گیا ہے - جبکہ افغانستان سے ٹریننگ کر کے آنے والے ایک دہشتگرد کو جس کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے ، کو قابو کیا گیا ہے - ترجما ن کا کہنا تھا کہ مختلف کارروائیوں میں لاہور ، بہاولپور ، چنیوٹ ، پاکپتن ، اٹک چکوال ، بہاول نگر ، سرگودہا ، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر کئی شہروں سے دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جن کی تعداد 22 ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+