سب سے زیادہ کھرب پتی افراد کس ملک میں ؟فہرست جاری

ایلون مسک

نیوزٹوڈے:  امریکی اخبار فوربز نے 38ویں سالانہ دنیا کے کھرب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی ، جس کے مطابق دنیا میں 2781 ارب پتی ریکارڈ کیے گئے۔ ان کُل افراد کی مجموعی دولت 39252 کھرب 24 ارب روپے ہے۔ سو ارب ڈالر کے کلب میں 14 افراد شامل ہیں، ارنالٹ 647 کھرب روپے کیساتھ سر فہرست ہیں۔ 

78 ممالک سے تعلق رکھے والے کھرب پتیوں میں امریکا 813 کے ساتھ سر فہرست ، چین 406 کیساتھ دوسرے، بھارت 200 کیساتھ تیسرے اور جرمنی 132 کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔  گزشتہ پندرہ برس میں فہرست میں پہلی بار کوئی بھی تیس سال سے کم عمر امیر ترین نوجوان سلیف میڈ نہیں۔ 25 امیر ترین کی عمریں 33 برس سے کم ہیں، سب سے بوڑھے امیر ترین فرد کی عمر 102 سال ہے۔ 

پہلے نمبر پر برنارڈ ارنالٹ 647 کھرب 35 ارب روپے ، دوسرے نمبر پر ایلون مسک 541 کھرب 77 ارب روپے ، تیسرے پر جیف بیزوس 539 کھرب روپے ، چوتھے پر مارک زکر برگ 491 کھرب 76 ارب روپے ، پانچویں نمبر پر لیری ایلیسن 391 کھرب 74 ارب روپے کے مالک ہیں۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+