جسم میں بلاتعطل بجلی بنانے والا بیٹری سسٹم متعارف

سائنسدانوں

نیوزٹوڈے: چینی سائنسدانوں نے ایک ایسا بیٹری سسٹم متعارف کرایا ہے جو جسم میں بلا تعطل بجلی پیدا کرتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سائنسدانوں نے ایک ایسا بیٹری سسٹم متعارف کرایا ہے جو جسم میں لگائے جانے کے بعد بلا تعطل بجلی پیدا کرے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی جانب سے بنایا گیا ڈیزائن صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔

ٹیم کے ایک پروفیسر شیزینگ لائیو کے مطابق، لامحدود بیٹری کے لیے آکسیجن کا استعمال بہت واضح ذریعہ تھا۔ اگر جسم کو آکسیجن کی مسلسل فراہمی ہو تو بیٹری کی زندگی محدود نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ برسوں میں بیٹریاں اور جسم میں لگائے جانے والے برقی آلات (پیس میکر یا نیوروسٹیمولیٹر) نے صحت کے شعبے میں تبدیلی کی ہے تاہم یہ بیٹریاں اکثر کمزور ہوجاتی ہیں اور انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کا واحد حل خطرناک سرجری ہے۔

تازہ ترین ایجاد کو ایمپلانٹیبل بیٹریوں کی طبی ٹیکنالوجی میں ایک ارتقاء کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو جسم کی آکسیجن کی فراہمی پر چلتی ہیں۔


 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+