آرمی چیف کی طرف سے دعوتِ افطار

آرمی چیف

نیوزٹوڈے: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹرز کو افطار کی دعوت دی گئی ہے۔  29کھلاڑیوں پر مشتمل  پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ کاکول میں جاری ہے، جو مقررہ تاریخ سے پہلے ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کاکول کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا سات اپریل کو آخری روز ہو گا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے فٹنس کیمپ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو دعوت افطار دی گئی ہے۔  ساتھ اپریل کی دوپہر کھلاڑی ایبٹ آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گی۔  راولپنڈی میں قومی کرکٹرز آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار کریں گے، جس کے بعد ساتھ اپریل کی رات ہی تمام کھلاڑی اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔ 

کاکول فٹنس کیمپ میں شرکت کرنے والے 29 کھلاڑیوں میں کپتان پابر اعظم ، سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی ، محمد رضوان ، صائم ایوب ، فخرزمان ، صاحبزادہ فرحان  ، حسیب اللہ ، سعود شکیل ، اعظم خان اور افتخار احمد شامل ہیں۔ 

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+